ڈیجیٹل مردم شماری کے اعداد و شمار جاری۔
پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ....
خیبرپختونخوا کی آبادی 4 کروڑ،
پنجاب 12 کروڑ 70 لاکھ،
سندھ 4 کروڑ 70 لاکھ،
بلوچستان 1 کروڑ 48 لاکھ ،
اسلام آباد 23 لاکھ...
آبادی میں اضافے کا مجموعی سالانہ شرح 2.55 فیصد ریکارڈ۔
وزیراعظم شہبازشریف آج اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے کا افتتاح کریں گے
وزیراعظم شہبازشریف قصور کھڈیاں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔۔ذرائع
▪️پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ ہے، سرکاری اعلان
ادارہ شماریات پاکستان نے سرکاری طور پر ڈیٹا کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ افراد پر مشتمل ہے، سندھ کی آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 90 ہزار کے قریب ہے۔
خیبر پختونخوا کی آبادی 4 کروڑ سے زائد افراد پر مشتمل ہے جبکہ بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 48 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہے۔

