اگر آپ موبائل فون کے یہ دو ماڈل استعمال کر رہے ہیں تو ستمبر سے پہلے تبدیل کر لیں

ABDUL MATEEN
By -
0


 اگر آپ موبائل فون کے یہ دو ماڈل استعمال کر رہے ہیں تو ستمبر سے پہلے تبدیل کر لیں


ایپل کمپنی رواں برس ستمبر میں اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم ”آئی او ایس 17” لانچ کرنے جارہی ہے جس کے بعد آئی فونز کے ماڈلز میں نئی خصوصیات دیکھنے کو ملیں گی جبکہ کچھ ماڈلز کی ویلیو 50 فیصد تک گرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ 


برطانوی جریدے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ”آئی او ایس 17 ”کے لانچ کے بعد 2017 میں ریلیز ہونیوالے ماڈل آئی فون 8 اور 10 اس آپریٹنگ سسٹم کے تحت نہیں چل سکیں گے۔


ماہرین نے صارفین کو یہ دونوں ماڈل استعمال کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انہیں ستمبر سے قبل ہی فروخت یا تبدیل کرلیں، آئی فون 8 اور 10 کو سیل یا تبدیل نہ کرنے والے نئے فیچر سے محروم رہ جائیں گے۔


ڈیلی میل کے مطابق آئی فون ایکس کی ٹریڈ اِن ویلیو ابھی 190 ڈالر ہے جبکہ آئی فون 8 کی 90 ڈالر اور آئی فون 8 پلس کی 152 ڈالر ہے

CLICK HERE FOR DETAILS

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)